07:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو بڑی سہولت دیدی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2025 کے حج سیزن کے لیے داخلی عازمین کے پیکجز کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق عازمین پیکج کی رقم 3 قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔ پہلی قسط 20 فیصد ہوگی، جو بکنگ کے 72 گھنٹوں کے اندر جمع کرنی ہوگی۔ دوسری اور تیسری قسط 40، 40 فیصد ہوں گی۔ دوسری قسط 20 مارچ 2025 تک جبکہ تیسری قسط 18 اپریل 2025 تک جمع کی جا سکتی ہے۔

عازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ سعودی شہری یا اقامہ ہولڈر ہوں، اور پہلی بار حج کرنے والے عازمین کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی اور 2 ویکسینز، سیزنل انفلوئنزا اور میننجائٹس لازمی ہوں گی۔

وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے دوران بچوں کے ساتھ جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس کا مقصد بچوں کی حفاظت اور بھیڑ سے بچاؤ ہے۔

2025 کے حج سیزن کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی رجسٹریشن نسک ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے شروع ہو چکی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION